• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ، پھسلن کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں


امریکا میں پھسلن کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ واقعہ امریکی ریاست وائیومنگ کی ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب سخت سردی سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی اور یوں 100 سے زائدگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

گاڑیوں کے خطرناک تصادم کے باعث درجنوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حادثے میں تین افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے اوردرجنوں زخمی ہوئے ہیں۔