ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 19 سو روپے اضافہ ہوا ہے، نئی قیمت94 ہزار ایک سو روپے ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق1950 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 94 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکی قیمت 1671 روپے اضافے سے 80 ہزار675 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قدر42 ڈالر اضافےسے 1638 ڈالر فی اونس ہے۔