• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ نے مقبول ترین گلوکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا


  امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ  نے دوسری بار سب سے مقبول ترین گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف فونوگرافک انڈسٹری کی نئی فہرست کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے دوسری بارسب سے مقبول ترین گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ٹیلر سوئفٹ نے پہلی بار 2014ءمیں اور اب دوسری بار 2019ءمیں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

فہرست کے مطابق برطانوی گلوکار ایڈ شیرن دوسرے ،امریکی گلوکار پوسٹ میلون تیسرے ، گلوکارہ بلی ایلیش چوتھے اور برطانوی بینڈ کوئین پانچویں نمبر پر ہیں۔