• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک


امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر زمین بوس ہوگیا، طیارہ میں زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، طیارے کے ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔