• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چینی حجاموں کا انوکھا انداز

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے چینی حجاموں کا انوکھا انداز


چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے، اس  سے چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہو چکے ہیں۔

اس خطرناک وبا نے جہاں دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہے۔

چین میں بھی ایسے ہی کچھ حجام اپنی انوکھی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

چین کے صوبے ہونان میں موجود ان حجاموں نے ماسک پہنا ہوا ہے، 4 فٹ طویل ڈنڈے کے ایک سرے پر انہوں نے برش، شیور اور ہیئر ڈرائر لگا دیے ہیں۔

دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ اس طرح کام کرنے سے اس صفائی اور نفاست سے کام نہیں ہوتا جس طرح ہاتھ سے ہوتا ہے لیکن وہ ایسا بحالت مجبوری اپنی اور گاہکوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چینی حکام نے وائرس سے بچنے کے لیے پرہجوم مقامات پر لوگوں کو آپس میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس جان لیوا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار 205 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور 93 ہزار 500 افراد متاثر ہیں۔ چین میں اس وائرس کی شدت میں کمی آرہی ہے تاہم اب یہ وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے۔