• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: ایمبولینس کو راستہ دیتی گاڑیوں کی ویڈیو وائرل

چین: ایمبولینس کو راستہ دیتی گاڑیوں کی ویڈیو وائرل


اگر کوئی ایمبولینس ٹریفک جام میں پھنس جائے تو اُسے راستہ دینے والے بہت کم دکھائی دیتے ہیں، لیکن چین میں ڈرائیورز نے مریض کو راستہ دینے کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔

یہ مناظر چین کی کی ٹنل میں دیکھے گئے جب ٹریفک جام میں ایک ایمبولنس پھنس گئی، جس کے کچھ لمحوں بعد ہی دیگر تمام گاڑیاں ٹنل کے ایک طرف ہوگئیں اور ایمبولنس کو راستہ دیکر کر گزرنے دیا۔

یوں مریض نہ صرف بروقت اسپتال پہنچ گیا بلکہ کسی جانی نقصان سے بھی بچ گیا۔

یوں ایمبولنس کو راستہ دیتی گاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس عمل کو سراہ رہے ہیں۔