• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


میرپورخاص میں پھولوں کی تین روزہ نمائش کا آج دوسرا روز ہے۔

گلستان بلدیہ میں منعقد ہونے والی نمائش میں پھولوں کی 200 سے زائد اقسام رکھی گئی ہیں۔

مختلف نجی و سرکاری اداروں کے علاوہ شہریوں کی جانب سے بھی اس نمائش میں وائٹ روز، سن فلاور، ڈیفوڈلز اور ٹیولپ سمیت مختلف اقسام کے پھول رکھے ہیں۔

پھولوں کی مسحور کُن خوشبو اور خوبصورت رنگوں نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔