• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کی ریاست لیتھونیا میں کورونا وائرس کے خوف کے سبب شوہر نے اپنی بیوی کو باتھ روم میں بند کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی سے آنے والی ایک چینی خاتون اس کے لیتھونیائی شوہر نے کورونا وائرس کے خوف کے پیش نظر باتھ روم میں بند کردیا۔

بیوی نے فون کرکے پولیس کو بلایا جو دارالحکومت ولئیوس کے اپارٹمنٹ میں پہنچی، پولیس کے مطابق اس نے ڈاکٹروں کے ساتھ فون پر مشاورت کرنے کے بعد اہلیہ کو باتھ روم میں بند کردیا تھا تاکہ انفیکشن سے بچا جاسکے۔

خاتون کے شوہر کو پولیس نے حراست میں نہیں لیا اور خاتون کی جانب سے شوہر کے خلاف درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔

بعدازاں خاتون کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جس کی رپورٹ منفی آئی اور شوہر نے سکھ کا سانس لیا۔

یاد رہے کہ دنیا کے87 ملکوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 97 ہزار 873 ہو گئی، اب تک 54 ہزار 121 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین