مشہور زمانہ کارٹون‘اسکوبی ڈو’جلد سینما گھروں کی اسکرینز پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہے جس کاٹریلر ریلیز کردیا گیاہے۔
2004 میں اس کارٹون سیریز کی فلم‘اسکوبی ڈو 2: مونسٹرز انلیشڈ’سامنے آئی تھی، جس میں فلم کے مرکزی کردار کئی اور ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہوئے۔
اسکوبی ڈو کی اس نئی فلم کا نام‘اسکوب’رکھا گیا ہے، جس میں کارٹون کے وہی کردار جلوہ گر ہوں گے ۔
فلم 15 مئی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔