• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے بھینسے نے ہاتھی کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

ننھے بھینسے نے ہاتھی کو بھاگنے پر مجبور کر دیا


یوں تو ہاتھی ایک بڑا جانور ہے لیکن بھینسے کے ایک چھوٹے بچے نے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے بھینسے نے خود سے کئی گنا بڑے ہاتھی کو کسی معاملے پر ناراض ہوکر اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہاتھی کو وہاں سے راہ فرار اختیار کرنا پڑی۔

ہاتھی بھی ننھے بھینسے کی اس حرکت پر غصے میں آنے کے بجائے گھبرا گیا  اور اس نے ننھے بھینسے سے پیچھا چھڑانے میں ہی عافیت جانی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ننھے بھینسے کی ماں اس کو ہاتھی پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہی جیسے کہہ رہی ہو چھوڑ دے بیٹا، جانے دے بچہ ہے۔

تازہ ترین