سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں برفباری میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔
میراتھن ریس میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ریس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ میراتھن کا انعقاد محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے کیاہے۔
ریس میں کھلاڑی 21 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرینگے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔