عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قدر کاروباری ہفتے میں 7 فیصد کم ہوگئی۔
لائٹ سوئیٹ خام تیل کی قدر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 3 ڈالر 15 سینٹ کم ہوکر 41 ڈالر 61 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔
کاروباری ہفتے میں خام تیل نے 7 ڈالر 61 سینٹ کے بینڈ میں کاروبار کیا، جبکہ کاروباری ہفتے کے دوران خام تیل کی فی بیرل بلند ترین قیمت 48 ڈالر 66 سینٹ اور کم ترین قدر 41 ڈالر 5 سینٹ رہی ۔