• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سرکاری اسپتالوں میں نامناسب بلڈ اسکریننگ کا انکشاف

لاہور: سرکاری اسپتالوں میں نامناسب بلڈ اسکریننگ کا انکشاف


لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں نامناسب بلڈ اسکریننگ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی لاہور نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں کے بلڈ بینکوں میں مروجہ طریقے سے خون کی اسکریننگ نہیں ہوتی، سرکاری اسپتالوں کےبلڈ بینک عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق نہیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سرکاری اسپتالو ں میں خون کے نمونوں کی اسکریننگ کیے بغیر مریضوں کو خون لگایا جارہا ہے، ایسا خون مریضوں میں ایڈز، ہیپاٹائٹس سی منتقل ہونے کا باعث بن رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری بلڈ بینکوں میں تربیت یافتہ عملہ انتہائی کم ہے، جو ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر رہتا ہے۔

یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سرکاری بلڈ بینکوں میں تربیت یافتہ عملے کے بجائے سوئپرز اور لیب اٹینڈنٹس ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ خون بیگز کو محفوظ کرنے کا بھی کوئی انتظام نہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں پلیٹ لیٹس 8،8 گھنٹے شیلف میں پڑے رہتے ہیں۔

سیکریٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوشن اٹھارٹی کے مطابق جائزہ رپورٹ محکمہ صحت کو بھیج دی گئی ہے۔

تازہ ترین