• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے نظام کیخلاف پروپیگنڈے کے الزام پرفلمساز رسول اف کو 1 سال قید

تہران (ایجنسیاں)معروف ایرانی فلم ساز رسول اف کو ان کی فلموں پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق رسول اف کی تین فلموں کو ایران کے نظام کے خلاف پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے ان کے فلم بنانے پر دو سال کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔میڈ یا سے بات کرتے ہوئے رسول اف کے وکیل نے بتایا کہ رسول اف کو عدالتی حکم ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھیجا گیا تاہم ان کا ارادہ گرفتاری دینے کا نہیں بلکہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے اور قید کے خلاف حکام کا وہ فیصلہ پیش کریں گے جس کے تحت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں 54 ہزار قیدیوں کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رسول اف اس سے پہلے بھی فلمسازی پر ایک سال کی سزا بھگت چکے ہیں۔ 2011 میں ان کی فلم بہ امید دیدار نے کینز فلم فیسٹول میں ایوارڈ جیتا تھا لیکن تب بھی انھیں فرانس جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
تازہ ترین