• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن،  مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا


فلپائن میں اچانک بننے والے مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

موسم کی خرابی اور طوفان ناصرف جانی و مالی نقصان کا سبب بنتا ہے بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

فلپائن کے صوبے Sultan Kudarat میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی بگولے کی صورت میں گول گھومتی دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو۔

رپورٹ کے مطابق سڑک پر اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے لوگ حیران رہ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین