• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹو شخص 32 برگر 38 منٹ میں چٹ کر گیا


امریکا کے پیٹو شخص نے 32 برگر 38 منٹ میں چٹ کردیئے، دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یوں تو دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بےحد شوقین ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی شخص کو اگر ہم پیٹو کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے ہزاروں کیلوریز والے درجنوں برگر منٹو میں چٹ کردیئے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے Joey Chestnut نامی شخص نے ایک دو نہیں بلکہ پورے 32 برگر صرف 38 منٹ اور 15سیکنڈز میں کھانے کا شاندار مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

واضح رہے کہ فوڈ ایٹر جوئے اس سے قبل بھی کئی کھانے کے مقابلے اپنے نام کر چکا ہے اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتا رہتا ہے۔

تازہ ترین