• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں

دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کریش کر گئیں


کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا میں تیل کی قیمتیں کریش کر گئی ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 25 فی صد تک کم ہو گئی۔

ویسٹ ٹیکساس کے سودے 30 اور برینٹ 34 ڈالر فی بیرل پر فروخت، قیمتیں سعودی عرب کی جانب سے ایشیا، یورپ اور امریکا کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت 6 سے 7 ڈالر کم کرنے کے بعد ہوئیں۔

گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے پیش نظر تیل کی یومیہ پیداوار ڈیڑھ لاکھ بیرل کم کرنے کے لیے اجلاس ہوا، روس اور اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی پیدوار گھٹانے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمت کم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں پچھلے 20 سالوں میں سب سے بڑی کٹوتی کی ہے۔

تیل کی قیمت کم ہونے پر ٹوکیو اسٹاک میں شدید مندی کے بعد 5 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاکس بھی بیٹھ گئیں ہیں۔

تازہ ترین