امریکی شہر لاس اینجلس میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں کورونا کے خطرات کے باوجود دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ریس میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے27,150افراد نے حصہ لیا اور طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی ۔
اس دوران امریکا سے تعلق رکھنے والے عام افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب دوڑ لگائی۔