ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب نے پرانی اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے کراچی کے ایک شاپنگ مال میں شو کا اہتمام کیا ، جس میں کئی سال پرانی مختلف ماڈلز کی سو سے زائد پرانی گاڑیاں رکھی گئیں۔
کئی سال پرانی گاڑیوں کو دیکھ کر شوقین افراد نے ان کے ساتھ سیلفیز بھی لیں۔
شو کے منتظمین کا کہنا تھا سترہ سال سے جاری اس شو سے عوام کے ساتھ حکومت میں بھی پرانی گاڑیوں کو محفوظ اور خوبصورت بنانے کا شعور آیا ہے۔