• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے مشہور و معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 20 سال بیت گئے ہیں لیکن ان کی آواز کا جادو آج بھی ان کے چاہنے والوں کے کانوں میں رس گھول دیتا ہے۔

1926میں کوٹ ادومیں جنم لینے والے پٹھانے خان نے کئی دہائیوں تک اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا اور خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ، مہر علی شاہ سمیت کئی شاعروں نے عارفانہ کلام گایا جس پر ضیا الحق نے اس روشن ستارے کو 1979 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔

دل کی گہرائیوں میں اتر جانیوالی منفرد آواز کے مالک اس لوک گلوکار نے کئی دہائیوں تک اپنی آواز کا جادو جگایا اور خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ، مہر علی شاہ سمیت کئی شاعروں کے عارفانہ کلام کو گایا۔

پٹھانے خان نے 79 مختلف ایوارڈز حاصل کیے۔

پٹھانے خان 9 مارچ 2000 میں 80 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے لیکن ان کے فن کے سحر میں مبتلا مداحوں نے کوٹ ادو کے تاریخی بازار کو ہی ان کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔