• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برے وقت میں دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے، وزیراعظم

  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برے وقت میں دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے، برے وقت سے سیکھ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں انڈر 21 گیمزکا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسپورٹس کا فائدہ انسانی صحت پرہوتا ہے، کھیلوں سے انسان صحت مند رہتا ہے، جوشخص اپنےجسم کواللّٰہ کی نعمت سمجھتا ہے وہ اپنی صحت کا خیال رکھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا، کھیل آپ کو اپنی زندگی میں مقابلہ کرنا سکھاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ زندگی مقابلے کا نام ہے، ہارنے سے ڈرنا نہیں سیکھیں، انسان تب ہارتا ہےجب وہ ہارمان لیتا ہے۔

انہوں نے اپنے ماضی اور سیاسی جد و جہد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگراسپورٹس نہ کھیلتا توبائیس سال سیاست میں مقابلہ نہ کرتا بہت پہلے ہارمان جاتا، چیمپین وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے ڈرنے کی بجائے سیکھتا ہے۔

عمران خان نے مز ید کہا کہ مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھا ہوتا تو ڈیڑھ سال میں ہاتھ کھڑے کرکے گھرچلا جاتا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پشاور میں انڈر 21 گیمز کے افتتاح کے دوران اسپورٹس کمپلیکس میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین