• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی جنگ اور کورونا کا خوف، عالمی اسٹاک مارکیٹس بیٹھ گئیں

تیل کی جنگ اور کورونا کا خوف، عالمی اسٹاک مارکیٹس بیٹھ گئیں


روس اور سعودی عرب کی تیل کی قیمتوں پر جنگ اور کورونا وائرس کے خوف نے عالمی اسٹاک مارکیٹس بٹھادیں جبکہ یورپی اور ایشیائی مارکیٹس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد معاشی سست روی کے خدشات پر سرمایہ کار تیزی سے اپنا پیسہ واپس نکالنے لگے۔

لندن اور فرینکفرٹ میں کاروبار کے آغاز پر شیئرز کی قیمتیں 8 فیصد تک گرگئیں جبکہ سعودی اسٹاک میں نو فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، قطر، دبئی میں بھی نو فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ 2008 کے بعد آسٹریلیا کی مارکیٹ کا بدترین دن رہا ہے جہاں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

منیلا اور ممبئی اسٹاک میں چھ فیصد سے زائد کمی ہوگئی جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس ساڑھے چار فیصد کم ہوگیا ہے۔

جاپان کا نکئی 5 فیصد سے زائد کمی پر بند ہوا اور خلیج جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئیں۔

30 فیصد کمی کے بعد برینٹ کروڈ کے 33 ڈالر فی بیرل میں سودے ہوئے، روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی سے انکار پر سعودی عرب نے اپریل کے سودوں کے لیے قیمتیں 7 ڈالر فی بیرل تک کم کردیں۔

تازہ ترین