• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروبار میں آسانی لائی جا رہی ہیں، اب پاکستان معاشی ترقی کر رہا ہے۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نے ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں اقتصادی وژن رکھنے والی حکومت ہے، پاکستان ابھرتی ہوئی معشیت ہے، چین کو پاکستان کی معشیت پر بھر پور اعتماد ہے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستانی معشیت پر مکمل اعتماد ہے۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ مشترکہ سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے ، اب پاکستان میں معاشی حالات میں استحکام آ رہا ہے، سی پیک دوسری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں چار اہم شعبوں می تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ہم مشترکہ اقتصادی زون بنا رہے ہیں۔

یاؤ جنگ نے کہا کہ چین پاکستان میں صعنتی تعاون کو فروغ دے رہا ہے، چین پاکستان میں زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دے گا، زراعت کے فروغ کے لیے پاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون کرے گا، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں 17 منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اورپاکستانی سائنسدانوں کی تربیت دی جائے گی۔

چینی سفیر یاؤ جنگ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ پاکستان میں برائے راست سرمایہ کاری کریں، سی پیک کے تحت اقتصادی ژون میں کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کر سکتا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں دونوں ممالک کی صنعتوں کے درمیان جوائنٹ وینچرز ہوئے ہیں۔

تازہ ترین