• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا، اضافی بجلی موجود ہے، مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ آج ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا اور اضافی بجلی موجود ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سی پیک میں صنعتی تعاون کے حوالے سے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں صنعتیں لگنا شروع ہوگئیں ہیں جبکہ پا کستانی کرنسی مستحکم ہوچکی ہے، برآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ سی پیک کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ مل رہا ہے، گوادر میں سرمایہ کاری آنا شروع ہو چکی ہے، صنعتیں لگنا شروع ہو چکیں، سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا اہم جزو ہے، پاکستان اس کا حصہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت میں استحکام کے لیے اقدامات کئے، معاشی اقدامات کے باعث روپے میں استحکام آیا،برآمدات میں اضافہ ہوا، امید ہے کورونا وائرس کی وجہ سے چین کو ہماری برآمدات متاثر نہیں ہوں گی ۔

عبد الرزاق داؤد کا سرمایہ کاروں کو مظاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرمایہ کار اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کریں، ہمارا یورپ کے ساتھ جی ایس پلس جاری رہے گا ۔

تازہ ترین