• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکام نے سرحدی علاقوں میں بندروں سے بچنے کے لیے نیا حربہ ڈھونڈ لیا ہے اور گوریلا کا روپ دھار لیا۔

غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس جانور کی وجہ سے بچوں کی اموات ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔

ایسے میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جو بھارت کے سرحدی علاقے کی تھی جس میں کچھ سیکیورٹی حکام کو بندروں کو علاقے سے بھگانے کے لیے گوریلا کا روپ دھارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان حکام نے گوریلا بن کر بندروں کو سرحد سے باہر نکال کر نیپال کی حدود میں جانے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ حکام گوریلا کے روپ میں جیسے ہی ان تک پہنچے ویسے ہی بندر کمپاؤنڈ سے نکل کر جنگل میں بھاگ گئے ہیں۔

جب تک انہیں یہ یقین نہیں ہوگیا کہ تمام بندر جنگل کی جانب چلے گئے ہیں تب تک وہ اس علاقے میں پیٹرولنگ کرتے رہے۔

تازہ ترین