• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ: آسمان پر اْڑتے پرندوں کے جھنڈ نے بادلوں جیسا منظر تخلیق کردیا

آئرلینڈ: آسمان پر اْڑتے پرندوں کے جھنڈ نے بادلوں جیسامنظر تخلیق کردیا۔


ہر شام کو بیک وقت سیکڑوں پرندوں کے گھر واپس جانے کا نظارہ تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن ایسا نظارہ شاید ہی پہلے آپکی نظر سے گزرا ہو۔

آئرلینڈ سے منظرِ عام پر آنے والی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت سیکڑوں پرندوں پر مشتمل یہ جھنڈ غروبِ آفتاب کے وقت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

آئرلینڈ کے گاؤں نوبر میں آسمان پر اْڑتے ہزاروں کی تعداد میں پرندے جیسے گرد وغبار کی طوفان کی شکل لیے ہوئے ہیں۔

لیکن بار بار اپنا رخ بدلتا اور فارمیشنز تخلیق کرتا یہ جھنڈ دور سے جیسے آسمان پر ہلتی جلتی شکلیں تشکیل کرتے بادل کا سا حسین منظر پیش کررہا ہے۔

تازہ ترین