• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کا ریلوے میں دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے حوالے سے اموربھی زیر بحث آئے ، دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹر ی وچیئرمین ریلویز حبیب الرحمن گیلا نی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئٹہ تفتان ریلوے لائن سے تجارت کے فروغ سے معاشی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جوکہ مستقبل میں مزید مستحکم ہو ں گے، وفاقی وزیر نے کوئٹہ تفتان سیکشن کی اپ گریڈیشن کیلئے ایران کی طرف سے ٹیکنیکل ٹیم کو دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ریلوے کے ذریعے تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کئے جائینگے۔
تازہ ترین