• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی شعبے میں خام مال پر ڈیوٹی ختم کرنے کا منصوبہ ہے، عبدالرزاق داؤد

برآمدی شعبے میں خام مال پر ڈیوٹی ختم کرنے کا منصوبہ ہے، عبدالرزاق داؤد


مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدی شعبے کے خام مال پر ڈیوٹی ختم کرنے کا منصوبہ ہے جس سے پاکستانی مصنوعات کی مسابقت بڑھے گی۔

مشیرتجارت عبدالرزاق نے عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ گئے سال حکومت نے برآمدی خام مال کی سولہ سو مصنوعات پر ڈیوٹیز ختم کیں تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹیز کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی مسابقت بڑھی ہے، حکومت کا برآمدی خام مال کی ڈیوٹیز ختم کرنے کا منصوبہ ہےجبکہ حکومت برآمدی صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی جاری رکھ سکتی ہے۔

مشیر تجارت کے مطابق ٹیکسٹائل شعبہ اپنی پیداواری صلاحیت کی حد پر کام کررہا ہے۔ 

عبدالرزاق نے کہا کہ یورپی یونین نے مارکیٹ رسائی میں دو سال کی رعایت بڑھا دی ہے۔ اور چین سے آزاد تجارت معاہدے کے سبب برآمدات پچاس کروڑ ڈالر بڑھ سکتی ہیں۔ 

تازہ ترین