• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف میچز، سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13مارچ کو کراچی میں ہوگا

بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے فوری بعد بنگلادیش کی ٹیم کراچی کا دورہ کرے گی جہاں وہ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں واحد ون ڈے میچ کھیلے گی جبکہ 5 اپریل سے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ پنڈی ہوا تھا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ ٹیسٹ میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، کراچی ٹیسٹ اور ون ڈے میچ کیلئے سلیکشن کمیٹی 13 مارچ کو کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ندیم خان چیف سلیکٹر مصباح الحق سے صلاح مشورے کرتے نظر آئے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان کل تک کراچی پہنچ جائیں گے۔

تازہ ترین