• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھ گئی


سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں اضافے اور عالمی کھپت میں کمی کے باوجود تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 38 ڈالر 48 سینٹس ہوگئی ۔

دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 1ڈالر اضافے سے 35 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا ۔

گزشتہ روز سعودی عرب نے تیل کی کھپت میں کمی کے باوجود آئندہ ماہ تیل کی پیداوار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تیل کی قیمتوں پر روس اور سعودی عرب کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔

ماہرین نے سعودی عرب کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا تھا ۔

سعودی آرامکو نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یومیہ پیداوار بڑھاکر 12 اعشاریہ3 ملین بیرل کی جائے گی۔

روس کی جانب سے پیداوار میں کمی سے انکار پر سعودی عرب پہلے ہی خام تیل کی قیمتیں کم کرچکا ہے اور اب اس نے پیدوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیل کی قیمتوں پر جنگ کے باعث گزشتہ روز دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بدترین مندی رہی۔

تازہ ترین