• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس :گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر غور

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس :گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر غور


مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر غور کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر غور کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کے تعین کے لیے کل پھر ای سی سی کا خصوصی اجلاس ہوگا، جس میں صوبوں کو گندم کی فراہمی سے متعلقہ امور پر غور کیا جائے گا، جبکہ گندم کی امدادی قیمت کے پیش نظر آٹے کی قیمت کم سے کم رکھنے پر بھی غور ہوگا۔

ای سی سی میں پانچ برآمدی صنعتوں کے لیے 20 ارب روپے کا بجلی پیکج منظورکرلیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم سیکٹر کے لیے کاروبار کو آسان بنانے کے بارے میں دو تجاویز کی منظوری دی گئی ہے، جس میں سے ایک ترمیم کا تعلق تیل و گیس کی تلاش کے لائسنسز کی توسیع کے بارے میں ہے جبکہ دوسری ترمیم کا تعلق آن شور لائسنسنگ کے لیے نئے زون ون ایف کے قیام کے بارے میں ہے۔

تازہ ترین