• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت توقیر شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سیکرٹری صحت توقیر شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ کو آج چارج سنبھالتے ہی سیکریٹری صحت کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو سیکرٹری صحت کا چارج دے دیا گیا، جو ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت شہباز شریف کے سیکریٹری تھے، ان کی تعیناتی پر حکومت کو سخت ردعمل کا سامنا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ توقیرشاہ کی تقرری پر تحریک انصاف کے حلقوں نے بھی تحفظات ظاہر کیے تھے۔

تازہ ترین