• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف ڈنک نہیں، دیگر کیخلاف بھی پلان بنانا ہوگا، عماد وسیم

پاکستان سپر لیگ ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا لاہور تگڑی ٹیم ہے، کل کا میچ جیتنے کے لیے صرف بین ڈنک ہی نہیں، دیگر کھلاڑیوں کیخلاف بھی پلان بنانا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عماد وسیم نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں کافی اچھا کم بیک کیا ہے، اس سے مقابلے کے لیے صرف بین ڈنک نہیں سب کے خلاف پلان کرنا ہوگا کیوں کہ ان کے پاس کرس لین بھی ہے، حفیظ بھی ہے، فخر بھی، سمت بھی، کوئی بھی چل گیا تو حریف کے لیے مسئلہ ہوسکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ایک اچھی اننگ کھیل کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔ لاہور قلندرز کو مومینٹم مل گیا ہے، کل اس مومینٹم کو توڑنا ہوگا۔

قومی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے ابھی اپنے معیار کے مطابق اے لیول کرکٹ نہیں کھیلی، ابھی کنگز نے بی لیول کی کرکٹ ہی کھیلی ہے، فی الحال کوالیفائی کرلیں اس کے بعد سوچیں گے کہ ٹاپ دو ٹیموں کو کیسے فنش کرنا ہے۔ اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ کوئی بھی ٹیم ٹاپ پر فنش کرسکتی ہے اور ملتان کے علاوہ کوئی بھی ٹیم باہر ہوسکتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اب مومینٹم پکڑ لیں۔

کراچی کنگز کے کپتان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محمد رضوان کی اگر ٹیم میں جگہ نہیں بن سکتی تو اس میں کچھ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کے کمبی نیشن میں ان کی جگہ ہے لیکن کنگز کے کمبی نیشن میں فی الحال نہیں۔

تازہ ترین