• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ورزش کے دوران کتے مدد کریں گے


بہتر انداز میں بامعنی ورزش کے لیے ہمیشہ ایک معاون کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کا ساتھ دیتے ہوئے آپ کو مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

لیکن نیو یارک میں ایک شخص کے پاس ایسا کتا بھی موجود ہے جو اپنے مالک کی ورک آؤٹ میں بالکل اسی انداز میں معاونت کر رہا ہے جیسا کہ اس کا مالک کرتا ہے۔

کتے کے مالک نے اسی کے نام سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ورک آؤٹ کی ویڈیو جاری کی جسے 30 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میگنس نامی یہ کتا وزن کے طور پر اپنے مالک کے لیے پش اپ میں مدد کر رہا ہے جبکہ سِٹ اپ کے دوران وہ اپنے مالک کے پیروں پر بیٹھ کر اس کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

تازہ ترین