• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا: طوفانی بارش و ژالہ باری، نظام زندگی درہم برہم

کولمبیا: بگوٹامیں طوفانی بارش وژالہ باری، زندگی درہم برہم



براعظم جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹامیں گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شہر میں ژالہ باری بھی ہوئی جس کے دوران آسمان سے گرتی برف دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔