• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود 2فیصد تک کم ہونی چاہیے، ماہرین معاشیات

شرح سود 2فیصد تک کم ہونی چاہیے، ماہرین معاشیات


ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح سود میں ڈیڑھ سے 2 فیصد تک کمی ہونی چاہیے۔

جیو نیوز سے ماہر معاشیات عارف حبیب اورخرم شہزاد نے گفتگو کی اور کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، اس کا فائدہ عوام تک پہنچانا چاہیے۔

عارف حبیب نے کہا کہ شرحِ سود میں ایک سے سوا فیصد تک کم ہونی چاہیے، پچھلے ماہ کے مقابلے میں مہنگائی 2 فیصد کم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں ماہ (مارچ میں) مہنگائی سنگل ڈیجٹ تک کم ہونے کا امکان ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے شرحِ سود میں زیادہ کمی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئل کی عالمی قیمتوں میں کمی کافائدہ حکومت کو اٹھانا چاہیے، کم سے کم 100 سے 150 بیسز پوائنٹ کٹ ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین