• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ کی تعلیمی اداروں کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری

محکمہ صحت سندھ نے تعلیمی اداروں کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق 15 سے 20 دن قبل بیرون ممالک سے آنے والے بچوں کا اسکول آناممنوع ہے۔

کسی طلبہ کے عزیز واقارب اگر بیرون ملک سے پندرہ دن قبل آئے ہیں تو ان طلبہ کا بھی اسکول آنا منع ہے جبکہ کوئی بھی طالبعلم یا اسٹاف جس میں کورونا کی علامات ہیں تو اس کا اسکول میں داخلہ منع ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سانس کے امراض میں مبتلا افراد کا بھی اسکول میں داخلہ ممنوع ہے، طلبہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور ایک دوسرے سے ڈیسک پر 3 فٹ کے فاصلے سے بیٹھیں نیز تمام طلبہ صابن، سینیٹائزر اور پانی کا استعمال کریں۔

ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ڈیسک کا قیام ضروری ہے، طلبہ معلومات کے لیے کورونا وائرس کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین