• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں گردوں کی انسانی جسم کے لئے اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ گردوں اور اس سے جڑی ہوئی بیماریوں کو بڑی حد تک کم کیا جا سکے۔

گردوں کی غیر محسوس بیماری کی وجہ سے گردے رفتہ رفتہ خراب ہو جاتے ہیں۔ یہ عمل اس وقت شروع ہوتا ہے جب گردے خون سے اضافی مائع اور فاضل مواد کو الگ کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق بیشتر افراد گردے کے مرض کو نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن یہ ایک ایسی بیماری ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گردوں کے امراض کا ایک سبب بلڈ پریشر اور شوگر جیسی بیماریاں ہیں جن پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں گردوں کے امراض میں سالانہ 10 سے 15 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

پشاور کے تیسرے بڑے طبی مرکز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو ڈائیلاسز کے لیے لایا جاتا ہے۔ یہ وہ مریض ہیں جن کو بلند فشار خون اور ذیابیطس کا عارضہ لاحق تھا لیکن بروقت علاج نہ ہو نے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ 

تازہ ترین