• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا حکومتی قرضوں میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے قرض میں ہوشربا اضافے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے صرف 7 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں ایک اعشاریہ 210 ٹریلین سے 32اعشاریہ997 ٹریلین کا اضافہ معاشی قیامت ہے، موجودہ حکومت کا معاشی تباہی کا ایجنڈا ملک وقوم کیلئے خوفناک پیغام ہے، انہوں نے کہاکہ طویل اور قلیل المدتی ڈومیسٹک قرض میں 10 فیصد اضافہ معاشی تباہی اور بربادی کا اعلان ہے، قلیل المدتی غیرملکی قرض 9اعشاریہ 126 ارب سے 9 اعشاریہ 641 ارب پر پہنچنا غلط معاشی حکمت عملی کا ثبوت ہے، حکومت دو دھاری تلوار سے پاکستان کی معیشت کی شہہ رگ کاٹ رہی ہے، سود کی انتہائی زیادہ شرح سے کاروباری پہیہ ر ک چکا ہے تو دوسری جانب پاکستان پر ادائیگیوں کا بوجھ دن بدن بڑھ رہا ہے۔
تازہ ترین