• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے 6 ہزارسےزائد پاکستانی آچکےہیں، ایف آئی اے

ایران سے 6 ہزارسےزائد پاکستانی آچکےہیں، ایف آئی اے


ایف آئی اے حکام  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران سے 6 ہزار سے زائد پاکستانی تفتان بارڈر کے ذریعے وطن واپس آ چکے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستانیوں کی ایران جانے پر پابندی برقرار ہے جبکہ پہلے سے ایران گئے ہوئے 6 ہزار پاکستانی اب تک واپس وطن آچکے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران سے پاکستان پہنچنے والے 4 ہزار سے زائد افراد کوقرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تمام ویزہ کیٹیگریز کو تفتان سے باہر جانےنہیں دیاجائے گا، ڈاکٹر کے کلیئرنگ سرٹیفکیٹ کے بعد ہی مسافر باہر جاسکیں گے۔

تازہ ترین