• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نوجوان نے اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے چڑیا گھر میں فوٹو شوٹ کروایا۔

اسٹین لی نامی نوجوان دلہن کے ساتھ رومانوی انداز میں کھڑے ہوکر تصویر بنوا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے زرافہ آگیا جو بہت زیادہ غصے میں تھا۔

نوجوان نے فوٹو شوٹ کیلیفورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع سیڈل راک رنچ چڑیا گھر میں کروایا، چونکہ دوسری طرف جال لگا ہوا تھا اس لیے دلہا اور دلہن بے فکری کے ساتھ تصویریں بنوانے میں مگن تھے۔

زرافے نے جال کے دوسری طرف سے گردن جھکا کر دلہا کی پگڑی کو منہ میں دبایا اور وہ کھڑا ہوگیا۔

اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین بہت زیادہ محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین