• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر خاتون نے6 روز میں ہی کورونا وائرس کو شکست دے دی


چین کی باہمت معمر خاتون نے جان لیوا کورونا وائرس کو چھ دن میں شکست دے دی۔

چین کے شہر ووہان سے تعلق رکھنے والی 101 سالہ خاتون کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خاتون کو اُن کا پوتا یکم مارچ کو اسپتال لے کر پہنچا، ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو دیکھتے ہوئے بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرائے تھے جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ڈاکٹرز نے خاتون کا 6 روز علاج کیا جس کے بعد اُن کا کرونا کی تشخیص کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو رپورٹ منفی آئی، یعنی وہ اپنے عزم سے وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں تھیں۔

ڈاکٹرز نے خاتون کی طبیعت کو بہتر قرار دیتے ہوئے انہیں اسپتال سے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔

تازہ ترین