• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، یونیسیف کی بچوں کیلئے خصوصی ہدایات

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے یونیسیف کی جانب سے بچوں اور طالب علموں کے لیے خصوصی ہدایا ت جاری کی گئیں ہیں۔

یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی فہرست کے مطابق بچے خود کو ڈرنے ، غصے ، مایوس، اداس، پریشان اور تذبذب کا شکار ہونے سے بچائیں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام سے کورونا سے متعلق آگاہی لیتے رہیں اور معلومات کو دوسروں تک بھی پہنچائیں۔

خود کی اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی حفاظت کریں ، بار بار20 سیکنڈز تک  ہاتھ دھوئیں، ہاتھ دھوتے ہوئے صابن کا استعمال ضروری کریں۔

یاد رکھیں اپنے منہ کو ہاتھ نہ لگائیں، گھر یا اسکول میں ایک دوسرے کا گلاس، پانی کی بوتل اور کھانے پینے کے دیگر برتن استعمال کرنے سے گریز کریں۔

ذمہ دار شہری بنیں، چھینکتے وقت منہ پر ہاتھ یا رومال رکھیں، ناک صاف کرنے کے لیے ٹشو کا استعمال کریں، بعد ازاں ٹشو کو احتیاط سے پھینک دیں، ہاتھ دھوئیں، خود کے ساتھ دوسروں کو بھی بیماری سے بچایئے خصوصاً اپنے چھوٹے بہن بھائی اور ہم جماعت کو ۔

یاد رکھیں ! کورونا وائرس ایک سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے لہٰذا خود سمیت دوسروں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دوسروں سے فاصلہ رکھیں۔

بیمار ہونے کی صورت میں والدین کو آگاہ کریں، خود ہی گھر میں رہیں باہر نہ جائیں، خود کو بھیڑ اور خاندان کے افراد سے علیحدہ کر لیں۔

تازہ ترین