• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا وائرس مزید 75 زندگیاں لے گیا


ایران میں کورونا وائرس مزید 75 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد 429 ہوگئی، کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران نے وائرس سے لڑنے کے لیے آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالرز کی ایمرجنسی فنڈنگ کی درخواست کردی، وزیر خارجہ جواد ظریف نے فنڈنگ کی درخواست کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے 1962 کے بعد پہلی بار آئی ایم ایف سے فنڈز مانگے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو کورونا وائرس کیخلاف مہم کا سربراہ مقرر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کربلا میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین