• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: آسمان پر ہاتھ دھونے کا پیغام، ویڈیو وائرل


آسٹریلیا میں کورونا سے بچنے کیلئے آسمان پر ہاتھ دھونے کا پیغام دیا گیا۔

یہ پیغام آسٹرلیا کے شہر سڈنی میں کچھ  اسکائی ڈائیورز کے گروپ نے دیا اور ہینڈ واش کے الفاط آسمان پر لکھے۔

واضح رہے کورونا وائرس سے 125ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 4ہزار 969سے زائد افراد ہلاک اور 1لاکھ 4ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔