• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، عالمی بینک کا ترقی پذیر ممالک کو انتباہ

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو معاشی نقصان سے بچنے کے لیے کورونا وائرس کے خلاف جلد اقدامات لینے ہوں گے۔

عالمی بینک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ممالک کو اپنے عوام کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات لینا ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، حکومتیں اپنی معاشی پالیسیز کو نرم رکھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے صحتیاب خاتون کی کہانی

عالمی بینک کا کہنا ہےکہ سخت قوانین پہلے سے غیر یقینی کی صورتِ حال کو بڑھائیں گے، حکومتیں ضروری اشیائے خورد و نوش اور طبی مصنوعات کی برآمد پر پابندی نہ لگائیں۔

ورلڈ بینک نے مزید کہا ہے کہ جہاں ضرورت ہو وہاں وسائل کی دستیابی کو ضروری بنایا جائے، کورونا وائرس کی روم تھام کے لیے علاج معالجے پر سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے۔

عالمی بینک نے یہ بھی کہا ہےکہ غریب طبقے کے لیے مالی و مفت طبی امداد کو یقینی بنایا جائے، معاشی سرگرمیوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ، سبسیڈی اور قرضے مہیا کیے جائیں۔

تازہ ترین