• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا نے کھیلوں کے میدان ویران کردیے


کورونا وائرس نے کھیلوں کے میدان ویران کردیے ہیں، بڑے بڑے ایونٹس منسوخ کردیئے گئے۔

آسٹریلیا نیوزی لینڈ ون ڈے میچ میں تماشائیوں کا داخلہ بند کردیا گیا، جبکہ آسٹریلیا میں فارمولا ون گراں پری بھی روک دی گئی۔

نیویارک میں اولمپک بیس بال کوالیفائر ملتوی ہوگیا، جبکہ رواں ہفتے چین کے شہر نانجنگ میں شیڈول ورلڈ انڈور ایتھلیٹکس چیمپین شپ بھی ملتوی کردی گئی۔

برطانوی فٹبال کلب آرسینل کے منیجر اور چیلسی کے پلیئرز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم پریمیئر لیگ کے مقابلے تاحال منسوخ نہیں کیے گئے۔

نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطرناک وبا کورونا وائرس کے پیش نظر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

تازہ ترین