• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کے دورۂ پاکستان کا فیصلہ چند روز میں کرلیا جائیگا، پی سی بی

بنگلادیش کے دورۂ پاکستان کا فیصلہ چند روز میں کرلیا جائیگا، پی سی بی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے دورہ پاکستان کا فیصلہ چند روز میں کرلیا جائے گا، بورڈ بنگلادیش سے مکمل رابطے میں ہے، بنگلادیش بورڈ کے صدر نے صلاح مشورے کے لیے وقت مانگا ہے۔

وسیم خان نے نیشنل اسٹیدیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان سپر لیگ کو مکمل کرنا بہت ضروری تھا کیونکہ کسی ایونٹ کو ادھورا چھوڑنا اچھی علامت نہیں، پاکستان سپر لیگ میں ٹکٹوں کی واپسی سے جو نقصان ہوا ہے اس کا ابھی تک تخمینہ نہیں لگایا، آئندہ 24 گھنٹنوں میں اعداد و شمار سامنے آجائیں گے۔

پی سی بی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کے کورورنا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے ہیں اب تک تمام نتائج منفی آئے ہیں، وہ اس موقع پر کسی کھلاڑی کا نام سامنے نہیں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کی ایڈوائزری کے بعد کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائی میچز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، فٹبال سمیت بڑے بڑے ایونٹ منسوخ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023 سے 2021 کے فیوچر ٹور پروگرام ہیں، ان میں خاصہ وقت ہے امید ہے جب تک حالات بہتر ہوجائیں گے اور پاکستان سمیت پوری دنیا اس وائرس سے نجات حاصل کرلے گی۔

تازہ ترین