• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتب دکھانے والے پہلے انسان بردار ڈرون کی کامیاب اُڑان


کروشیا میں کرتب دکھانے والے پہلے انسان بردار ڈرون نے کامیاب اُڑان بھری ،بگ ڈرون 87میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھر سکتا ہے۔

کروشیا کی کمپنی کے تیار کردہ اس ایروبیٹک ڈرون میں ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔

یہ پہلا ڈرون ہے جو باقاعدہ طیاروں کی طرح کرتب اور ہوابازی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کاربن فریم سے بنے اس ڈرون میں 12 روٹر نصب کئے گئے ہیں جس کی بدولت یہ ہوا میں پلٹتا اور جھپٹتا ہے اور 87میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین