• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور کامیڈی سے بھر پور اینیمیٹڈ فلم سول کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی مڈل اسکول کے میوزک ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جو شہر کے مشہور جاز کلب میں پرفارم کرنے کا خواب دیکھتا ہے۔

جیمی فاکس ، ٹینا فے سمیت ہالی ووڈ کے معروف اداکار اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگارہے ہیں۔

فلم 19جون کو ریلیز کی جائے گی۔